کرناہ//انسانی جانوں کے زیاں کا موجب بن رہی نستہ چھن گلی پر ٹنل تعمیر نہ ہونے کے خلاف کرناہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔نستہ چھن گلی پر پیش آئے حادثے کے بعدکرناہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور سرکار مخالف نعرہ بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرناہ کپوارہ شاہراہ پر ہر سال برف باری کے دوران برفانی تودوں کی زد میں آکر مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ گرمیوں کے موسم میں شاہرہ پر سڑک حادثات کے رونما ہونے سے قیمتیں جانیں ضائع ہوتی ہیں لیکن بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود بھی کرناہ کپوارہ شاہرہ پر ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے سرکارکوئی بھی اقدمات نہیں اٹھارہی ہے ۔احتجاجی لوگوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران سیاسی پارٹیوں کی طرف سے سادھنا پر ٹنل کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے تاہم برسوں سے کرناہ کے لوگوں کی یہ مانگ پوری نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہ سال2010میں عمر عبداللہ سرکار نے ٹنل تعمیر کرنے کا وعدہ کیا اور کہاکہ محکمہ بیکن کو ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اب 7سال کا رعرصہ مکمل ہو چکا ہے لیکن آج بھی موجودہ سرکار پھر اُسی ڈی پی آر کی بات کر رہی ہے ۔