سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میںکرناہ کے جبڑی گلی پر جمعرات کو ایک مسافرگاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دیگر سات زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ایک سومو گاڑی کو پیش آیا جو سڑک سے لڑھک کر نیچے کھائی میں جاگری۔
اس حادثے کے نتیجے میں جو دو افراد جاں بحق ہوگئے اُن کی شناخت آٹھ مہینے کے عافان اور90سالہ صدر علی کے طور ہوئی ہے ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے سات افراد کو سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار پہنچایا گیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا۔