کپوارہ// سر حدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈارکرناہ سیکٹر میں ہفتہ کو فوج نے درندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے اس پار سے جنگجوئو ں کا ایک گروپ سرحد عبور کر نے کی کوشش کر رہا تھا ۔فوج کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی علی الصبح ٹنگڈار میںشمس بری پہا ڑ پر ایگل پو سٹ پر تعینات 20جا ٹ یونٹ کے اہلکارو ں نے جنگجوئوں کے ایک گروپ کو مشکوک حالت میں دیکھا جس کے بعد فوج نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔ جنگجوئو ںنے فوج پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین کے درمیان مختصر جھڑپ ہوئی اور بعد میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ۔فوج نے علاقہ میں مزید کمک طلب کر کے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔شام دیر گئے ایگل پوسٹ پر دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جسمیں ایک فوجی اہلکار زخمی ہے اور جھڑپ جاری ہے۔