کرناہ// سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر شکنجہ کستے ہوئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ نے3انجینئروں کو معطل کرنے کی سفارش کی۔ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر وایس احمد نے کئی محکمہ جات کا دورہ کیا،جس کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ کے ایک اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور2جونیئر انجینئروں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایاگیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ نے ان غیرحاضر انجینئروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کرنے کی سفارش کی۔