حسین محتشم
پونچھ//کرشنا گھاٹی پریمیئر لیگ (کے جی پی ایل) 2024-25 کے سیمی فائنل میچ جیت کر فائنل میچوں میں شاندرار فتح حاصل کرنے کے بعد ایل ائو سی کلب کا مقابلہ آج پیرپنجال واریئرز کے ساتھ ہوگا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اہم رکن پرویز ملک افریدی نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد نانگی ٹیکری بٹالین کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے زیراہتمام آپریشن سدبھاونا کے تحت کیاگیا ہے۔انہوں میں کہا کہ 20 روز تک لگاتار اس ٹورنامنٹ کے میچ کھیلے گئے جس کے بعد اب 17 دسمبر 2024 کو جھلاس اسپورٹس گراؤنڈ میں سنسنی خیز اور دلچسپ عظیم الشان فائنل میچ دیکھنے کوملے گا۔ انہوں نے کرکٹ کے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح نو بجے سپورٹس گراؤنڈ جلاس میں پہنچ کر اس فائنل میچ سے لطف اندوز ہوں۔