مینڈھر// کرشنا گھاٹی سیکٹر کے بلنوئی علاقہ میں ہند پاک افواج کے درمیان ہوئی مختصر فائرنگ میں ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہو گیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف168بٹالین سے وابستہ جوان جس کی پہچان صوبیدار ستیہ پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب وہ اگلی چوکی پر تعینات تھا کہ اچانک پاکستانی افواج نے اس کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایاجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔گولی کی آواز سنتے ہی پوسٹ پر تعینات فوجی جوان پہنچ گئے اور اسے زخمی حالت میں فوری طور نزدیکی فوجی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں سے بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے بہتر علاج کیلئے آرمی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں پر اس کا علاج چل رہا ہے۔