جموں//کرسچن طبقہ کے سینکڑوں کارکنوں نے زیر قیادت نکو ڈامس ،صدر کرسچن یونائیٹڈ فیڈریشن جے اینڈ کے بی جے پی میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ جموں ایسٹ کے سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا کی مدد سے کرسچین طبقہ کے کارکنوں نے بی جے پی میںشرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںاشوک کول نے کہا کہ جب ہر کوئی شخض بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل ملک کی ترقی کے لئے فکر مند ہوگا تب تو ’’ بھارت ماتا ‘‘ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ’’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ‘‘ کی اصلی ضرورت مرکزی سرکا رکی پالسیوں اور پروگراموں سے عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اندرونی جمہوریت ہے جہاں پر بوتھ سطح کا ایک کارکن بھی قومی صدر بن سکتا ہے اور جہاں پر ایک تندہی اور لگن والا بغیر سیاسی پشت پناہی کاکارکن وزیر اعظم بن سکتا ہے۔انہوںنے کہ کہ ہمیں بھارت کو ’’نیا انڈیا ‘‘ بنانے کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنا ہوگا ،جو سماجی بُرائیوں سے پاک ہو۔اس موقعہ پر سابقہ ایم ا یل سے جموں ایسٹ راجش گپتا نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی کو مستحکم بنانے اور پارٹی کے جموں ۔پونچھ پارلیمانی انتخاب کے نامز د امید وار جگل کشو ر کو کامیاب بنانے کے لئے فوری طور سے سرگرم ہونے کو کہا ۔انہوں نے متعدد سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کرسچن طبقہ کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنے کا الزام لگایا اور نئے کارکنوں کو یقین دلایا کہ مودی سرکار میں ہر طبقہ کے بہبودی کے اقدام کئے گئے ہیں۔