جموں/عظمیٰ نیوز سروس/جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے تعاون سے17 ویں کرسمس گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ2023 کے دوران منگل کو پہلا سیمی فائنل منی اسٹیڈیم پریڈ فٹ بال گراؤنڈمیںجموں کشمیر بنک 11اور جموں کشمیر پولیس 11کے درمیان کھیلا گیا۔جموں کشمیر بنک نے 2ایک سے میچ جیت لیا۔جموں کشمیر بنک بنی کی طرف سے پہلا گول عاکف نے کیا جبکہ دوسرا گول فرقان نے داغا۔جے اینڈ کے پولیس الیون کی طرف سے منظور احمد نے گول کیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ارون گپتا (صدر چیمبر آف کامرس، جموں) کے ساتھ راجیش گپتا (سیکرٹری چیمبر آف کامرس)، انیل مسعود، رمیش چندر (سابق بین الاقوامی کھلاڑی)، یوسف ڈان (آر جی سیکرٹری)، کلدیپ گپتا ، ورندر گپتا، کمل جیت کمار، راجیش سمبریا، ستپال سنگھ (مینیجر پریڈ گراؤنڈ اسٹیڈیم، جموں)، چرن پریت سنگھ، اشوک شرما، ڈیوڈ مسیح تھے۔