بارہمولہ/ / کرالہار بارہمولہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سرینگر منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ سوموار کو کرلہار پیٹرول پمپ کے نزدیک ایک تیز رفتار کار زیر نمبر 6610نے ایک سکوٹی7790 : کو شدید ٹکر مار دی۔اس دوران سکوٹی پر سوارعادل رشید اور مصطفی نامی دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں افراد کو سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا۔جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔