سرینگر//آرپارتجارت سے جڑے تاجران کی تنظیم کراس ایل ائوسی ٹریڈرس فیڈریشن کے صدراورجے اینڈکے چیمبرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدرہلال ترکی کے والدخواجہ محمدیعقوب خان ترک ساکنہ مومن لین نٹی پورہ سری نگرسوموارکوبعدنمازعصراس دارفانی سے رحلت کرگئے ۔اہل خانہ نے بتایاکہ مرحوم محمدیعقوب خان ترک کی اجتماعی فاتحہ خوانی 15مارچ بروزجمعرات کوصبح ساڑھے 9بجے آبائی مقبرہ پرانجام دی جائیگی جبکہ بعدازاں آبائی گھرواقع مومن لین نٹی پورہ میں مرحوم کے ایصال ثواب اوربلنددرجات کیلئے دن بھرقرآن خوانی اوردعائیہ مجالس کااہتمام کیاجائیگا۔ اُدھرتاجربرادری اورسماج کے مختلف طبقوں نے غمزدہ خاندان بالخصوص ہلال ترکی کیساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔آرپارتجارت سے وابستہ منقسم ریاست کے دونوں اطراف کے تاجران اورکئی تاجرانجمنوں بشمول نے محمدیعقوب خان ترک کے انتقال پُرملال پرگہرے رنج وغم کااظہارکرنے کیلئے نٹی پورہ جاکرغمزدگان بالخصوص مرحوم کے فرزندہلال ترکی کیساتھ یکجہتی ،ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا ۔ادارہ کشمیر نیوزسروس کے جملہ اراکین بھی ہلال ترکی کیساتھ ہمدردی ظاہرکی ہے۔