ڈھاکہ//مولانا حا فظ پےر شبےر احمدصدر جمعےتہ علماءتلنگانہ وآندھرا پر دےش نے بےان مےں کہا کہ جمعےتہ ہند کے50 سے زا ئد کار کنان بہار میں ریلیف کا کا م کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میانمار کے لاکھوں مظلوم انسانوں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرنے والے جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی کی قیاد ت میں ایک وفد نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے مختلف کیمپوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفد نے لوگوں کے درمیان راحت رسانی اوراشیاءخورد نی پر مشتمل فوڈ پیکٹس تقسیم کیے۔چالیس کلومیٹر تک پھیلے ہوئے پناہ گزیں انسانوں کی مظلوم بستی کا جائزہ لیتے ہوئے جمعیة کے وفد نے ایسے بے شمارلوگوں سے ملاقات کی جو بے رحمی سے قتل کیے گئے اپنے رشتے داروں کی لاشوں سے لپٹ کر روبھی نہ سکے۔ایسے ان گنت یتیموں او ر بیوہ خواتین بھی ملیں جن کے اہل خانہ کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ جمعیة علماءہند نے یہاں اصلاح المسلمین پریشد بنگلہ دیش کے اشتراک سے راحت کا کام شروع کردیا ہے، اب تک 2200 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا محمود اسعد مدنی نے لمبوسیا کیمپ میں میانما ر سے آئے ہوئے پانچ سوعلماءکے درمیان نقد رقم بھی تقسیم کی اور ساتھ ہی حضرت فدائے ملت مولانا اسعد مدنی رحمہ اللہ سے منسوب ایک تبلیغی مرکزکی بنیاد رکھی، جہاں پناہ گزینوں کے لیے اسکول، مدرسہ اور مکتب کا نظم ہو گا۔اسی طریقے سے ایک مسجد محمود اور ایک اور دوسری مسجد کی بنیاد رکھی۔ لمبوسیاکیمپ میں جائزے کے دوران معلوم ہوا کہ یہاں تقریبا پانچ سو یتیم بچے ہیں جن کے سرپرستوں کو قتل کردیا گیاہے۔