لکھنؤ//بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے ایس پی۔ بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے لئے یوپی میں 7 سیٹیں چھوڑنے پر کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا اتحاد کا کانگریس سے کوئی ناطہ نہیں ہے اور کانگریس اترپردیش کے تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتار سکتی ہے ۔بی ایس پی سپریمو نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘ ہم اس بات کو صاف کردینا چاہتے ہیں کہ عام انتخابات میں اترپردیش سمیت ملک کے دیگر حصوں میں کانگریس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو کانگریس کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کئے جانے والے بیان سے کسی بھی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔سابق وزیر اعلی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا‘‘کانگریس اترپردیش کے 80 پارلیمانی حلقوں پر اپنا امیدوار اتارنے کے لئے بالکل آزاد ہے ۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے بی ایس پی کافی ہے ۔یواین آئی۔