کلکتہ//مغربی بنگال کانگریس کے سینئر لیڈر و راجیہ سبھا رکن پردیپ بھٹاچاریہ نے کہا ہے کہ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کیلئے انتخابی مہم چلانے کیلئے آئیں گی۔پردیپ بھٹاچاریہ نے کہا کہ پرینکا گاندھی کو انتخابی مہم میں بنگال لانے کیلئے ہم لوگ پارٹی کی مرکزی قیادت سے بات کررہے ہیں اور کلکتہ میں ایک ریلی کے انعقاد کا منصوبہ بنارہے ہیں۔محترمہ گاندھی بنگال کانگریس کے اسٹار پرچارک میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ مدھیہ پردیش کے وزیرا علیٰ کمل ناتھ، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور چھتس گڑہ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش باگھیل بھی بنگال میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے آئیں گے بایاں محاذ سے اتحاد کی کوشش ناکام ہونے کے بعد کانگریس بنگال میں اکیلے انتخاب لڑرہی ہے ۔