عظمیٰ نیوز سروس
جموں//آل انڈیا کانگریس کمیٹی اورانچارج جموں و کشمیر امور بھرت سنگھ سولنکی نے مہاجن ہال جموں میں جے کے پی سی سی کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میںپچیس گارنٹی والیپانچ جسٹس (NYAY PAANCH ) کو جاری کیا۔پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی، اے آئی سی سی سکریٹری منوج یادو، ورکنگ صدر رمن بھلہ کانگریس امیدوار جموں، چوہدری لال سنگھ کانگریس امیدوار ادھم پور کے ساتھ پی سی سی کے تمام سینئر قائدین، ڈی سی سی صدور اور محاذ کے سربراہان موجود تھے۔سولنکی نے کہا کہ کانگریس نے یووا جسٹس، کسان، خواتین کے عنوانات کے تحت سب کو انصاف فراہم کیا ہے اور اس ملک کے تمام لوگوں کو 25 ضمانتیں فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جی نے لوگوں کی نبض کو محسوس کرنے اور عام لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے ملک کے طول و عرض میں یاترا نکالی۔سولنکی نے مودی کی ضمانتوں کو جھوٹا اور فرضی قرار دیا لیکن کانگریس ان تمام ضمانتوں کو پورا کرے گی جیسا کہ پچھلے انتخابات میں ثابت ہو چکا ہے۔سولنکی نے کہا کہ کانگریس نے عوام کی خدمت اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کے لئے بہترین امیدوار دئیے ہیں کیونکہ مودی حکومت میں جموں و کشمیر کے لوگوں نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی شناخت، حقوق اور حیثیت کھو چکے ہیں اور یوٹی میں 5 سالوں سے جمہوریت نہیں ہے جبکہ یہ وقت جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے ہے کہ وہ بی جے پی کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے سبق سکھائیں اور اپنی ریاستی حیثیت اور دیگر حقوق کو بحال کریں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس انڈیا بلاک اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں یہ الیکشن لڑے گی اور لوگوں کی حمایت سے پارٹی کی جیت کو یقینی بنائے گی۔وقار رسول وانی نے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر اور اس خطے کے نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کرنے کیلئے بی جے پی پر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ تاریخی ریاست کو یوٹی میںتبدیل کر دیا گیا ہے اور زمین اور ملازمتوں کے حقوق کو من مانی طور پر چھین لیا گیا ہے۔ نوجوانوں نے نوکریاں کھو دی ہیں اور تمام طبقات کے لوگوں کو بہت تکلیف ہو رہی ہے لیکن بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ انڈیا چمک رہا ہے۔