کشتواڑ// کانگریس کے پاس سیاسی، اقتصادی اور ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک بہترین ایجنڈا ہے۔اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدرورکن اسمبلی اندروال نے کہا ہے کہپارٹی نے سماج کے تمام طبقات کی خواہشات اور امنگوں کوکا احترام کرتی ہے۔پریس کے لئے جاری ریلیز کے مطابق اسمبلی حلقہ میں ووہل، سنگھ پورہ، بھاگڑا ،سرتھل، چموٹی،ٹھاٹھری علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سروڑی نے کہا کہ ایک طرف کانگریس ایک طرف بڑا مسئلہ کشمیر کے اندرونی اور بیرونی طول و عرض کو حل کرنے کے لئے ایجنڈارکھتی ہے جبکہ دوسری طرف پارٹی کے پاس جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پروگرام اور پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی کانگریس قیادت والی حکومت نے عوام دوست ایجنڈے کو لاگو کیا ہے اور اچھی انتظامیہ کی مثال دی ہے۔کانگریس کے لیڈر خود تعریف میں شامل نہیں ہوتے ہیں، لیکن لوگوں نے خود محسوس کیا ہے کہ کانگریس حکومت نے عملی اقدامات اُٹھائے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ کانگریس نے عوام مسائل کو حل کرنے اور انتظامیہ میں شفافیت اور جوابدہی لانے کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہا یاد دلایا کہ سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، راہل گاندھی، غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ کی مخلص کوششوں کی وجہ سے سب ہماری حکومت نے بہترین حکمرانی کی۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس دورمیں ہی ریاست میں عوام کوجمہوری اِداروں پراعتمادبحال ہوالیکن موجودہ حکومت کے مفادپرستانہ ہتھکنڈوں کے باعث عوام ان اِداروں سے اُکتاگئے ہیں، اُنہوں نے کہاکہ ریاست میں پھرسے امن وامان اورتعمیروترقی کی فضابحال کرنے کیلئے کانگریس کواہم کردارہے اورعوام موقع کی منتظرہے۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی اعتمادکھوچکی ہے لوگوں کوان پررتی بھربھروسہ نہیں رہاہے۔اُنہوں نے کہاکہ امن اورترقی کاایجنڈاآگے بڑھانے میں پی ڈی پی۔بھاجپاسرکارناکام ثابت ہوگئی ہے۔سروڑی نے لوگوں سے کہاکہ وہ غلام نبی آزادکے36ماہ کی حکمرانی اورموجودہ سرکارکی36ماہ کی حکمرانی کاموازنہ کریں اوردیکھیں کہ کونسی حکومت بہتراورعوام دوست تھی۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس دورمیں عوام کوبنیادی سہولیات بہم پہنچانے کاایک مستحکم نظام تھاجوآج کہیں نظرنہیں آتا۔لوگوں نے اس موقع پرمنریگاکی اُجرتوں کی عدم واگذاری، پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے تحت آئی اراضی کامعاوضہ نہ دئے جانے، نئے شیپ ہسبنڈری مراکزکے قیام کی مانگ کیساتھ ساتھ آدھارکارڈتیارکرنے کیلئے خصوصی کیمپوں کاانعقادکرنے کی مانگ کی۔لوگوں نے راشن کی سپلائی میں بھی معقولیت لانے کی اپیل کی۔اس موقع پرسروڑی نے عوامی مسائل بغورسنے اور یقین دلایاکہ وہ ان کے تمام مسائل حل کروانے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے۔سروڑی نے منریگاکی قریب70کروڑ رقم واگذارکئے جانے کااعلان کیاکہ اس ضمین میں متعلقہ حکام کوہایات جاری کی گئی ہیں۔بعدازاں سروڑی نے حکام کو موقع پرہی عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سروڑی نے مدرسہ دارالعلوم پارباگراسرتھل کے سالانہ دن پربھی خطاب کیا۔