کٹھوعہ // بی جے پی امیدوار ڈاکٹر جتندرسنگھ کی جانب سے کانگریس پارٹی پر گُذشتہ6 دہائیوںسے غلط حکمرانی کے الزام کے رد عمل میں حلقہ اودہمپور۔کٹھوعہ کے کانگریسی امیدوار وکرما دتیہ سنگھ نے ان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی امید وار کو گُذشتہ6 دہائیوں سے کانگریس دور میں انجام د ی گئی شاندار کارکردگی کی جانکاری کا فقدان ہے۔بدھ کے روز یہاں بسوہلی میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وکرما دتیہ نے ا ن کے ہر ایک نقطہ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر شپ کے پاس قربانیوںکی وراثت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی قوم کے تئیں نہایت ہی وفادار ہے نہ کہ بی جے پی ،جو کہ قومی مفاد کے خلاف کام کرتے ہیں،خصوصاً جد و جہد آزادی کے دوران۔انہو ں نے کہا بی جے پی کو دوسروں کو نیشنلزم سکھانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور میںسبز انقلاب ،سفید انقلاب اور صنعتی انقلاب نے ملک کے ہر ایک شعبہ بشمول خلائی اور نیوکلیائی شعبہ میں قابل قدر ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات شرمناک ہے کہ آجکل وزیر اعظم بھی کانگریس کے خلاف مہم چھیڑے ہوئی ہیں اور کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈیزائن اور تصور کئے گئے پروجیکٹوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کانگریس پارٹی ہی ملک کے مختلف طبقوں کے لوگوں کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے۔انہوں نے اپنے متعلق بتاتے ہوئے کہا ،چناچہ میںریاست کے ایک سابقہ حکمران کے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ،اس لئے مُجھے قوم پرستی کی کسی کی کوئی سند نہیںچاہیے۔انہوں نے کہا کہ انکے کنبہ کا ریاست کے تئیں خدمت کے سلسلہ میں کسی کی وضاحت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔لوک سبھا انتخاب کے لئے لوگوں کی حمایت طلب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کانگریس ریاست کے تینوں خطوں کی یکسان ترقی یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے اور ریاست کی خوشحالی کی متمنی ہے۔