کشتواڑ //؍جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدرورکن اسمبلی اندوال غلام محمد سروڑی نے آج ریاست میں چل رہی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کانگریس دورمیں ریاست میں امن وامان بحال ہوا لیکن موجودہ مخلوط سرکارنے ریاست کے خرمنِ امن میں آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق غلام محمد سروڑی نے یہاں کوچھال،مولار،کندوار اورچنگام سب ڈویژن چھاترومیں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں چل رہی غیریقینی صورتحال کیلئے پی ڈی پی۔بھاجپامخلوط سرکارکوذمہ دارٹھہرایا۔اُنہوں نے کہاکہ ریاست پچھلے تین برسوں سے تباہی کی جانب دھکیلی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ اتحاد نے ریاست کے امن ومان کوتباہ کردیا۔اُنہوں نے کانگریس دورکوریاست میں امن وسلامتی اورتعمیروترقی کیلئے سنہری دورقرار دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے جہاں ایک طرف قیامِ امن کیلئے اعتمادسازی اقدامات اُٹھائے وہیں ریاست میں مثالی تعمیروترقی کاسلسلہ تیزکیا۔اُنہوں نے بھاری عوامی اجتماع سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا’’2015کے بعد ریاست میں جوکچھ ہورہاہے وہ سب آپ کے سامنے ہے‘‘۔سروڑی نے کہاکہ بدانتظامی عروج پرہے ،ہرسوکورپشن کابول بالاہے۔سروڑی نے پی ڈی پی۔بھاجپاکے چناوی دعوئوں کوکھوکھلے اورعوام کیساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ صاف وشفاف حکمرانی اور بہترانتظامیہ جیسے خواب دکھاکرآج موجودہ سرکارریاست میں بدانتظامی اورکورپشن کوبڑھاوادے رہی ہے۔ جوابدہی اورشفافیت کافقدان ہے۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ دوریاست جموں وکشمیرکی تاریخ کا’سیاہ دور‘قرار دیاجاسکتاہے۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس دورمیں اچھی حکمرانی کی مثال قائم ہوئی۔جوابدہی کابول بالاہوا لیکن سارے کئے کرائے پربھاجپا۔پی ڈی پی نے پانی پھیردیااورعوام کو مایو س کردیا۔سروڑی نے کہاکہ 2002سے2014تک ریاست میں1,000رہبرتعلیم اساتذہ اور800آنگن واڑی ورکروں کی تقرریاں عمل میں آئی جو شفافیت کی مثال رہیں اورکانگریس نے لوگوں کااعتمادبحال رکھا۔سروڑی نے طبی مراکزمیں معقول عملے کی تقرری کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پانی ،بجلی کی سپلائی بہتربنائی جانی چاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ کوچھال، مولار، کندوار، چینگام اورملحہ علاقوں میں بنیادی ضروریاتِ زندگی نایاب ہیں کیونکہ موجودہ سرکارعوام کوبنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔سروڑی نے لوورکوچھال اواپرکوچھال میں سڑکوں کامعائنہ کیا جو محکمہ تعمیراتِ عامہ کی جانب سے تعمیر کی گئی ہیں۔رکن اسمبلی اندوال نے تعمیراتی ایجنسیوں پرزوردیاکہ وہ سڑک پروجیکٹوں کومقررہ مدت میں پایہ رتکمیل کوپہنچائیں۔