عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پانتہ چھوک پولیس اسٹیشن میں تعینات کرناہ ٹنگڈار کا پولیس اہلکار اچانک حرکت قلب بند ہونے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل نعیم احمد شیخ ولد محمد ادریس شیخ،ساکنہ ٹنگڈار کرناہ اچانک شیخ پولیس اسٹیشن پر گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد پولیس اہلکار کے لواحقین کو یہ اطلاع دی گئی جبکہ قانونی لوازمات کی ادائیگی کیلئے نعش تحویل میں لی گئی اور بعد میں اس کو آخری رسومارت کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔