جموں//نامور کالم نویس کامریڈکرشن دیوسیٹھی کے برادراصغرجمعہ کے روزآسام میں 78برس کی عمر میںانتقال کرگئے۔کرنل (ریٹائرڈ) منوہر لال سیٹھی ساکن جموں ڈنجن ،آسام میں اپنے بیٹے، جوکہ ڈاکٹرہیں، سے ملاقات کیلئے گئے تھے ۔منوہرلال سیٹھی یہاں اچانک بیمار ہوا اور وہ انتقال کر گئے ۔کرنل سیٹھی کے بڑے بھائی جسٹس آرپی سیٹھی کاکچھ عرصے پہلے ہی انتقال ہواہے۔ آنجہانی کی آخری رسومات 21جولائی کوصبح 10 بجے آسام میں اداکی گئی جائیں گی۔آنجہانی کی وفات کے سلسلے میں ایک تعزیتی میٹنگ 23 جولائی کو ان کی رہائش گاہ واقع سینک کالونی جموں میں منعقدہوگی۔