راجوری//کالا کوٹ میں مقیم راشٹریہ رائفلز نے زیر سرپرستی ریاسی نشین یونیفارم فورس کی جانب سے ایک بین۔دیہی کبڈی ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ٹورنامنٹ لیگ کم ناک اوٹ بنیادوں پر منعقد کیا گیا ،جس میں 6ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا آخری میچ ڈالی اور ایالسوئی دیہات کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سیالسوئی ٹیم نے فاتح بن کر ٹرافی حاصل کی۔فوجی افسروں نے یوتھ سروسز و سپورٹس محکمہ کے اہلکاروں کے ہمراہ اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ٹورنامینٹ میں کھلاڑیوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔