پونچھ//ریجنل ڈائریکٹر ایس ایل آر پیر پنچال شوکت حسین کاظمی نے منڈی کادورہ کرکے پٹوار حلقہ ساتھرہ ، راجپورہ ، درہ ، چھیلہ ، ڈھانگری اور اڑائی میں محکمہ مال کے ریکارڈ کی برقراری کاجائزہ لیا۔انہوںنے اس موقعہ پر محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ کا ریکارڈ بہتر طریقہ سے برقرار رکھیں تاکہ متعلقین کو مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے اور انہیں سب کچھ آسانی سے دستیاب رہے۔انہوںنے پٹواریوں کو ہدایت دی کہ وہ خسرہ گرداوری کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کریں اور فیلڈ کا دورہ کریں تاکہ آئندہ کسی تنازعہ کاسامنانہ کرناپڑے ۔کاظمی نے جمع بندی اور دیگر کام بھی مقررہ مدت میں نمٹانے پر زوردیا۔انہوں نے تحصیلدار منڈی ظہیررانا کے ساتھ میٹنگ کرکے جمع بندی کی اپ ڈیشن کا جائزہ بھی لیا۔اس موقعہ پر نائب تحصیلدار عابد حسین موسوی بھی موجود تھے ۔