عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد// ڈیجیٹل تبدیلیوں، اختراع اور پائیداری کے ذریعے کاروبار اور انتظامیہ کی تعلیم کو ایک نئی جہت دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر وی وینکٹا رمنا، ڈائرکٹر ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ہاسپٹالٹی مینجمنٹ ، حیدرآباد نے کیا۔ وہ کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سنٹر کی جانب سے منعقدہ دو ہفتے طویل ریفریشر کورس کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کر رہے تھے۔ یہ کورس کامرس و مینجمنٹ کے اساتذہ کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔اپنے افتتاحی خطاب میں پروفیسر رمنا نے بطور خاص کامرس، مینجمنٹ اور صنعت سازی کی تعلیم میں ابھرتے ہوئے رجحانات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔ انہوں کہاکہ طلبہ کو عالمی معیشت کے چیلنجس کے لیے تیار کرنے، اساتذہ کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کی توجہ خصوصی طور پر تخلیقی مسائل حل کرنے والوں، سماجی طور پر ذمہ دار، با اخلاق پیشہ ور افراد کو تیار کرنے پر ہونی چاہیے۔یہ ریفریشر کورس 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔