عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//کابینہ سکریٹری راجیو گوبا کو جمعرات کو حکومت کی طرف سے 30 اگست 2023 سے آگے ایک سال کی توسیع دی گئی۔یہ اس عہدے پر ان کی تیسری توسیع ہے۔گوبا سابق داخلہ سکریٹری، 2019 میں دو سال کے لیے ملک کے اعلی بیوروکریٹک عہدے پر تعینات ہوئے۔انہیں 2021 اور پھر گزشتہ سال اگست میں ایک سال کی توسیع دی گئی۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے گوبا کی سروس میں 30اگست سے مزید ایک سال کے لیے توسیع کی منظوری دی ہے۔