سرینگر //سرکار نے کابینہ اور محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر چند محکموں کے سربراہان کی طرف سے جاری کئے گئے حکمناموں کی تفاصیل طلب کی ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چند محکموں کے سربراہان نے ماضی میں اپنی سطح پر کابینہ اور محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر چند حکمنامے جاری کئے ہیں ان حکمناموں کی مستقلی کیلئے ان کا جائیزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں تمام انتظامی سیکرٹریوں کو 23 جولائی صبح 11 بجے تک ایسے حکمناموں کے بارے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو باخبر کرنا ہو گا ۔