کابل// افغانستان کے دارالحکومت میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ بم دھماکے ایسے وقت ہوئے کہ جب مغربی ممالک نے حال ہی میں طالبان سے تشدد کی لہر روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم طالبان ان حملوں کی ذمہ داری سے انکار کرتے ہیں۔ایسے میں کہ جب واشنگٹن اور نیٹو افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے منصوبے پر نظرِ ثانی کررہے ہیں کابل میں ایک دھماکے میں ایک ایس یو وی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم جماعت اصلاح کے سربراہ سمیت 2 افراد مارے گئے۔