سرینگر //ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے سوموار کو عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں گورنمٹ گرلز سکول کوٹھی باغ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج، ایگزیکیٹو چیر مین، جے کے لیگل سروسز اتھارٹی ، جسٹس علی محمد ماگرے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ تقریب میں انکے علاوہ پرنسپل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج عبدالرشید ملک، ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد یونس ملک، پرنسپل مسجٹریٹ جونیوائل جسٹس بورڈ سرینگر تبسم قادر پرے، سیکریٹری ڈی ایس این سرینگر عدنان سعید سی ای او سرینگر ، ڈپٹی سی ای او سرینگر ، پرنسپل کوٹھی باغ اور دیگر سکولوں کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ پروگرام میں خواتین کے فرائض ، اہلیت، حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے جسٹس ماگرے نے کہا کہ پوری کائینات کا وجود عورت پر ہی منحصر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو برابری کے حقوق دینا ہمارا عقیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو جانکاری فراہم کرنے کیلئے قانون کے مختلف شکوں پر ایک پرچہ بنایا ہے جو طلبہ میں تقیسم کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر ناظم تعلیم محمد یونس ملک نے 12ویں جماعت پاس کرنے والی طالبات کو مبارک باد دی ہے جنہوں نے امتحانات میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کیں۔ اس موقعہ پر پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالرشید ملک نے بھی قانون کے مختلف پہلوں پر تفصیلی روشی ڈالی جبکہ پرنسپل گرلز سکول کوٹھی باغ نے طالبات کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا ۔ اس موقعہ پر طلبہ نے ایک ڈرامہ پیش کیا جس میں خواتین کے اہم پہلوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔