عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//وزیر برائے محکمہ زرعی پیداوار، دیہی ترقی، پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور الیکشن جاوید احمد ڈار نے کل مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری راجیورنجن سنگھ کی صدارت میں منعقدہ ایک ورچیول میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کا مقصد تمام ریاستوں اور یوٹیزسے تجاویز حاصل کرنا تھا تاکہ ڈیری اور مویشی پروری شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے، کسانوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئے اور مویشی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔یہ میٹنگ کسانوں کی فلاح و بہبود اور مویشیوں کی معیشت کو فروغ دینے کے مقصد سے ڈیری اور مویشی پالن کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تجاویز جمع کرنے کے پس منظر میں منعقد کی گئی تھی۔