بڈگام //آزادی کے75ویں سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بڈگام پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، سب ڈویژن خانصاحب ، چرار شریف اور ماگام میں’بڑا کھانا‘ تقریبات کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹرفیاض حسین اور ڈی وائی ایس پی ڈار روحیل مرچہ بھی موجود تھے۔ افسران نے ڈی پی ایل ، تھانوں اور آرمڈپولیس کے جوانوں کے ساتھ مل کر بڑا کھانا کا اہتمام کیا۔اس موقع پرایس ایس پی بڈگام نے خطاب کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اور ڈیوٹی کے اوقات میں شائستگی اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیارکو برقرار رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کریں اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے کام میں پیشہ ورانہ مہارت ، شفافیت اور حساسیت کا مظاہرہ کریں۔