کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے لنگیٹ حلقہ کے یونسو،وہی پورہ،قلم آباد،بٹہ گنڈ اورہانگہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔یونسو کھرو سڑک کا معائنہ کرنے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے پی ایم جی ایس وائی افسران کو سڑک کی فوری تکمیل کے لئے مزید افرادی قوت اورمشینری کو بروئے کار لانے پر زوردیا۔وہی پورہ واٹر سپلائی سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے سکیم کی کمیوں کو فوری طور دورکرنے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر نے چونٹی پورہ سے بڈ بُگ تک 12کلومیٹر سی آر ایف سڑک کا بھی معائنہ کیا اور ایگزیکٹیو انجینئر تعمیرات عامہ کو مارچ2018 تک سڑک کے 8کلومیٹر حصے پر میکڈم بچھانے کی ہدایت دی۔انہوں نے قلم آباد میں پبلک ہیلتھ سینٹر کے کام کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔بعد میں خالد جہانگیر نے دیگر کئی ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کابھی معائنہ کیا۔دورے کے دوران سول سوسائٹی کے ممبران اور تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے انہیںعلاقے میں ترقیاتی ضرورتوں سے آگاہ کیا۔