ریاسی//ڈپٹی کمشنرریاسی چرندیپ سنگھ نے ضلع میں نافذ کی جانے والی مختلف سرکاری سکیموں کے تحت کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لیے لائن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی میٹنگ طلب کی۔ڈی سی نے باغبانی اور زراعت کے محکموں سے کہا کہ وہ سکیموں کے موثر نفاذ کے لیے اضافی کوششیں کریں۔محکمہ دیہی ترقی کو ہدایت کی گئی کہ وہ کیپیکس بجٹ کے کاموں کے لیے ورک پلان پر عمل درآمد کرنے اور اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے مردوں اور مشینری کو متحرک کرے۔اس کے علاوہ پی ڈی ڈی سے کہا گیا کہ وہ برقی میٹروں کی تنصیب کے سلسلے میں مہم چلائے اور لوگوں کو بروقت برقی بل ادا کرنے کی ترغیب دے۔بی ایم او مہور کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ نوجوان رضاکاروں کی خدمات سے استفادہ کریں، جو میڈیکل کے شعبے میں اچھی تربیت یافتہ ہیں اور اپنے علاقوں میں خدمات انجام دینے کے خواہشمند ہیں۔باغبانی اور زراعت کے محکموں کو کیمپ لگانے اور لوگوں کو جاری سکیموں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔بی ڈی او ارناس اینڈ تھرو کو کاموں میں تیزی لانے اور پی ایم اے وائی ہاو¿سز، ٹی روڈ لین ڈرین وغیرہ کی تعمیر کی قریب سے نگرانی کرنے کو کہا گیا۔پی ایم جی ایس وائی مہور کے ایگزیکٹو انجینئر سے کہا گیا کہ وہ مقررہ وقت میں اہداف حاصل کرنے کے لیے عملہ اور مشینری کو تیار کریں۔انہوں نے پی آر آئی کے ساتھ الگ ملاقات بھی کی۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی ممبر اور سرپنچوں، پنچوں اور سرکردہ شہریوں نے شرکت کی۔