رام بن// ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے رام بن میں منعقدہ ایک میٹنگ میں مختلف سیکٹورل و فلیگ شپ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو وویک پوری، چیف پلاننگ افسر اوتم سنگھ، رام سو اور بانہال کے ایس ڈی ایم، سی ای او ، سی ایم او، سی اے او، سی ایچ او، ڈی ایس ڈبلیو او، و دیگر ضلعی و سیکٹورل افسروںنے شرکت کی۔ڈی سی نے مختلف محکموں جیسے کہ محکمہ صحت عامہ، تعمیرات عامہ، بجلی، سماجی بہبود، و دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ریاستی و مرکزی سرکار کی مختلف سکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ایس ڈی ائیمز کو جاری ترقیاتی کاموں ک جائزہ لیکر ڈی سی آفس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔اسکے علاوہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے حال ہی میں منعقد کئے گئے دورے کے دوران اجرا کی گئی ہدایات کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا ۔ڈی سی نے تمام افسروں کو ترقیاتی کاموں کے لئے مقرر کئے گئے نشانہ کو پوارا کرنے کی تلقین کی ۔