رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے ضلع میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا ۔انہوںنے حکام پر زور دیاکہ وہ سبھی کاموںکو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی کوشش کریں۔انہوںنے تعمیراتی کام کی انجینئرنگ اور میعار پر نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے انجینئروں کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس دوران انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کا ایک اجلاس بھی طلب کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے وقت مقررہ کے اندر اندر تمام منصوبوں کی تعمیر کا کام مکمل کرنے ،خاص طور سے سر کٹ ہائوس اور دیگر منصوبوںکے کام میں سرعت لانے کی ضرورت پر زوردیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی انگریز سنگھ،سی پی او اتم سنگھ،سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین ،ایکسن پی ڈبلیو ڈی ایس ایس اندھی،ڈی جی ایم ،جے کے پی سی سی،انجینئر وں اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجو دتھے ۔