رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے زیر تعمیر اے این ایم ٹی سکول کی عمارت پر ہورہی کام کا معاینہ کیا ،جسکی تعمیر مرکزی معاونت والی سکیم کے تحت جے کے پی ایچ سی کی جانب سے2.50 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جارہی ہے۔اُنہوں نے سکول کی تعمیر میں سرعت لانے کی تلقین کی تاکہ اسکی تکمیل مققرہ وقت کے اندر کی جا سکے۔اُنہوںنے ضلع میں جاری متعدد ترقیاتی کاموں کا بھی معاینہ کیا ۔ اُنہوںنے کوو باغ میں ماتا کھیر بھوانی کی یاتریوں کے لئے منعقد کئے گئے لنگر کا بھی معاینہ کیا اور یاتریوں کو مہیا کی جارہی خدمات کا معاینہ کیا ۔ اُنہوں نے متعلقہ آفیسروں کو لنگر کے لئے تمام ضروری خدمات بشمول پانی اور بجلی کی سپلائی یقیقنی بنانے کی ہدایت دی۔ای او رام بن میونسپل کمیٹی کو لنگر کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔۔انکے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سیف الدین خان۔ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ایس ایس اندھی،ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ و دیگر متعلقہ آفیسراں تھے۔ڈی سی نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اُنہوںنے انجینئروں کو کاموں کی نگرانی کرکے انکے معیار کا خاص دھیان دینے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت شعاری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ترقیاتی کاموں کا معاینہ کرنے کے دوران اُنہوں نے مختلف محکموں کے درمیان تال و میل بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ یہ کام بر وقت مکمل کی جا سکیں اور لوگوں کو انکا استفادہ ملے۔