ڈوڈہ /ڈی آئی جی ڈوڈہ۔ کشتواڑ۔ رام بن رینج رفیق الحسن نے ایس ایس پی رام بن کے ہمراہ نے قومی شاہراہ پر ناشری ٹنل سے جواہر ٹنل تک یاتریوں کی سیکورٹی اور ٹریفک پلان کا جائزہ لیا ،تاکہ یاترا بغیر کسی پریشانی کے احسن طریقہ سے جاری رہے۔ڈی آئی جی نے لنگروں اور یاتریوں کے ٹھہرنے کی جگہوں کا دورہ کرکے شری امر ناتھ یاتریوں سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں جے اینڈ کے پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کا یقین دلایا ۔ڈی آئی جی نے ایس ایس پی رام بن بیکن کے سپرانٹنڈنگ انجینئر اور محکمہ جیالوجی کے ماہروں کے ساتھ جواہر ٹنل کا بھی دروہ کیا ،جہاں پر بائیں طرف کے ٹیوب (سائوتھ پورٹل) میں ایک چٹان کا حصہ نیچے گر گیا ہے۔انہوں نے متعلقین کو اسکی فوری مرمت کی ہدایت دی تاکہ اس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔انہوں نے انچارج ایس ڈی آر ایف اور باز آباد اکاری ٹیموں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیااور انہیں کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے اپنی ٹیموں کو تیار بتیار رکھنے کی ہدایت دی۔