ڈوڈہ//ڈوڈہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں جنگلی جانوروںکے بچانے اور انکے منیجمنٹ کے لئے طلاب میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے کالج کے شعبہ زالوجی میں شعبہ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر اعجاز اے وانی کی نگرانی اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی کی سرپرستی میں 02اکتوبر سے08اکتوبر تک وائلڈ لائف ہفتہ منایا جا رہا ہے۔اس ہفتہ کا افتتاح ڈاکٹر رفیقی کی جانب سے ڈاکٹر جے آئی ترمبو ،ڈاکٹروحید کے بلوان ،ڈاکٹر جمشید احمد اور ڈاکٹر اختر حُسین کی موجودگی میں ایک دستخطی مہم سے کیا گیا۔فیکلٹی ممبران اور طلاب نے اس دستخطی مہم میں شرکت کی۔بعد ازاں ڈاکٹر رفیقی نے اجتماع سے خطاب کیا اور جنگلی جانوروں کو بچانے کی اہمیت بیان کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شعبہ زالوجی کا ہفتہ کے دوران کئی پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔