ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے ترقیاتی پروجیکٹوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ڈی ڈی سی نے ان خیالات کا اظہار ضلع افسران کی منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سبھی محکموں کے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ ایسے کاموں جو کسی وجہ سے رکے پڑے ہیں، سے متعلق معاملات طے کریں تا کہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے یہ معاملہ متعلقہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا جا سکے۔دریں اثناءایف سی ایس اینڈ سی اے کو ہدایات دی گئیں کہ وہ خصوصی طور سے دیہی علاقوں میں راشن کی بر وقت تقسیم کاری کو یقینی بنائے اور اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے سے کہا گیا کہ وہ راشن تقسیم کاری کے عمل کی ذاتی طور سے نگرانی کرے۔ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای سے کہا گیا کہ وہ پانی کی پائپوں کی مکمل بحالی سے متعلق ڈی پی آر پیش کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ میٹنگوں میں لئے گئے فیصلوں پر عمل آوری سے متعلق متعلقین سے رپورٹ بھی طلب کی ۔میٹنگ میںپی ایم جی ایس وائی ،پی ایچ ای ،سی ایم او اور ڈی ایف او کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔