راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے ضلع انتظامیہ کے افسران سے میٹنگ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔اس دوران انہوںنے محکمہ صحت ، محکمہ بجلی ، محکمہ پی ایچ ای ، راشن سپلائی اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوںنے افسران پر زور دیاکہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادپر حل کریں اور سرکاری معاونت والی سکیموں کافائدہ لوگوں تک پہنچایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ سڑکوں اورفٹ پاتھوںسے ناجائز تجاوزات کو ہٹایاجائے اور اہم مقامات سے ریڑھیوں کو خالی کیاجائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مختلف مقامات پر پارکنگ زون قائم کئے جائیں اور ٹریفک نظام میں سدھار لایاجائے ۔اس کے علاوہ کمیونٹی ہال ، پریس کلب اور دیگر معاملات بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ اپنے کام میں بہتر ی لائے ۔ ڈاکٹر شاہد نے منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور نوجوانوں میں بیداری بھی لائی جائے ۔میٹنگ میں ایس ایس پی راجوری سلیمان چوہدری ، اے ڈی ڈی سی اوتار سنگھ چب ، ایڈیشنل ڈی سی ممتاز چوہدری ، سی پی او ، ایگزیکٹو انجینئران ، ایس ڈی ایمز ، سی ایم او ، سی ای او اور دیگر تمام محکمہ جات کے سربراہان بھی موجو دتھے ۔بعدازآں موصوف نے ایس ایس پی ، اے ڈی ڈی سی ، ایڈیشنل ایس پی ، سی ایم او ، سی ای او ،ای او میونسپلٹی ، اے آر ٹی او اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے امکانات کا جائزہ لیا ۔دریں اثناء ضلع ہسپتال راجوری کے نظام پر بھی تفصیلاًتبادلہ خیال ہوا اور ڈپٹی کمشنر نے ادارے کو پیشہ وارانہ بنانے پر زور دیا۔