اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے ضلع کے بالائی علاقوں میں چھپے تین ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کرتے ہوئے ان سے متعلق صیح معلومات فراہم کرنے پر 5 لاکھ کی انعام کی پیشکش کی ہے۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈوڈہ دیسہ کے بالائی علاقوں میں چھپے تین ملی ٹینٹ گذشتہ دنوں ارار بگی میں ہوئے حملے میں ملوث ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ میں ان ملی ٹینٹوں کی موجودگی و کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کے بارے میں صیح معلومات فراہم کریں اور اس کے لئے اطلاع دینے والے کی شناخت کو بھی خفیہ رکھا جائے گا. ضلع پولیس نے معلومات فراہم کرنے کے لیے ایس ایس پی، آپریشن ایس پی و دیگر افسران سمیت پی سی آر کے نمبرات بھی جاری کئے ہیں. واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے جون میں چھتر گلہ بھدرواہ و کوٹا بھلیسہ میں ہوئے حملوں کے بعد 4 ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کئے تھے جس کے دو ہفتوں بعد ہی گندوہ کے سنو علاقہ ہوئی مسلح جھڑپ میں 3 ملی ٹینٹوں کو مارگرایا تھا۔