اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نےدو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 12گرام ہیروئن جیسا منشیات کا مادہ (چٹا) برآمد کیا۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس سٹیشن ڈوڈہ کی ٹیم نے جنوتا پریوت کے مقام پر ایک خصوصی ناکہ لگایا اور معمول کی چیکنگ کے دوران کھیلینی سے ڈوڈہ کی طرف آرہے ایک ڈمپر (JK06B-4261) کو روکا گیا۔ناکہ آپریشن کی قیادت ایس ایچ او نے کی۔گاڑی میں سوار افراد کی ذاتی تلاشی کے دوران مبشر حسین ولد محمد شریف وانی، ساکنہ کوٹی بستی، ڈوڈہ (ڈرائیور)منظور احمد ولد علی محمد ساکن گڈنا، تحصیل گڈنا، ضلع ڈوڈہ کی تحويل سے پولیس نے کل 12گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیاجس میںڈرائیور سے 5 گرام و اس کے ساتھ میں بیٹھے شخص سے 7گرام تھی۔پولیس نےدونوں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن ڈوڈہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات ۸/۲۱/۲۲/۲۹ کے تحت ایف آئی آر نمبر ۲۵۹/۲۰۲۵ درج کر لی گئی اور معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کی ہے۔