ڈوڈہ / /24 گھنٹوں سے کم وقت میں ضلع ڈوڈہ کے علاقہ میں چیتے نے ایک اورشخض کو زخمی کر دیا ہے،جسکی شناخت موضع رچھو گوہا، مرمت علاقہ کے امتیاز احمد ولد سید اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امتیاز اپنے گھر سے رفعہ حاجت کے لئے اپنے گھر سے باہر آیا تھا کہ چیتے نے اس پر اچانک حملہ کیا ۔امتیاز نے فوری طور سے شور مچایا جس سے اسکے اہل خانہ کے ممبران گھر سے باہر آئے اور امتیاز کو چیتے کے چنگل سے بچایا ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ڈوڈہ افتخار احمد کے مطابق زخمی شخض کو فوری طور سے پرائمری ہیلتھ سنٹر گوہا علاج معالجہ کے لئے بھرتی کیا گیا ۔خوش قسمتی کی بات ہے کہ متاثرہ کو چیتے نے گھر کے باہر ہی حملہ کیا جسکی وجہ سے گھر والوں نے اسے بچالیا ۔ڈی ایس پی نے کہا کہ ہم نے محکمہ وائلڈ لائف سے اس سلسلہ میں کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔اس سے قبل بھی ضلع میں چیتے کے حملہ میں ایک شخض زخمی ہوا ہے۔گزشتہ سال بھی جنگلی جانورں کے حملہ میں ضلع میں دو اشخاض ہلاک اور تقریباً25زخمی ہوئے ہیں۔جنگلی جانوروں کے حملوں کی وجہ سے وادی چناب کے بالائی علاقوں کے لوگوں میں خوف و ہراس طاری ہے۔