جموں// جموں و کشمیر کے قصبہ ڈوڈہ میں پیر کو ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں پولیس کا اہلکار زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے قریب پیر کو سہ پہر کے وقت ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو علاج و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔