سرینگر/فاریسٹ حکام نے جمعرات کو ضلع ڈوڈہ میں ادویات میں کام آنے والی ایک نایاب جڑی بوٹی 'زخم حیات' کے24بیگ ضبط کرکے اس کے اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
حکام کے مطابق 650کلو گرام کی یہ جڑی بوٹیاں ڈوڈہ سے اسمگل کرنے کیلئے ہماچل پردیش کے ساتھ ملانے والے بھدرواہ۔چھمبا روڑ پر چھپائی گئی تھی جہاں فاریسٹ اہلکاروں نے اس کو ضبط کرلیا۔
ضبط شدہ 'زخم حیات ' نامی جڑی بوٹیوں کی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ 30جون کو بھی اسی علاقے میں اہلکاروں نے'زخم حیات' کے500کلو گرام ضبط کئے تھے۔