ڈوڈہ //منشیات کی بدعت کے خلاف جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ افتخار احمد، کے پی ایس ،اور منشیات کے خلاف تعینات کونسلر بلجیت سنگھ نے منشیات کے خلاف بیداری پروگرام منعقد کیا اور شاہین پبلک ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ میں ’’منشیات کی بدعت‘‘ پر ایک لیکچر دیا ، جس میں سکول کے طلاب اور سٹاف نے شرکت کی۔ڈپٹی ایس پی نے اپنے خطاب میںکہا کہ منشیات سے پاک ایک سماج ہماراایک مقصد ہے جسے ڈی جی پی ،جے اینڈ کے نے2017 کیلئے جاری کیا ہے۔اسی مقصد کے لئے ڈوڈہ پولیس نے تحت کمانڈ ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ڈپٹی ایس پی نے لوگوں سے منشیات سے پرہیز کرنے ی اپیل کی۔انہوں نے نوجوان طبقہ سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی راہ کو ترک کریں اور اپنی کوشش سماج کی بھلائی کے لئے صرف کریں۔سکلو کے طلاب اور سٹاف نے پولیس کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے لیکچروں سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی بدعت پر قابو پانے میںدور رس نتائج پیدا ہونگے۔اس سے پولیس اور عوام کا رشتہ بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اس موقعہ پر کونسر بلجیت سنگھ نے بھی خطاب کیا اور منشیات کے مضر اثرات پرروشنی ڈالی۔