ڈوڈہ// عالمی یوم کتب بینی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ لائبریری ڈوڈہ میں عالمی یوم کتب بینی منایا گیا۔جس میں ضلع کے معززین کے علاوہ لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفسر ڈوڈہ بطور مہمان خصوصی تھے۔جبکہ مدیر اعلیٰ ہائے وے ٹائم فرید احمد فریدی ،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اْردو اختر ادھینپوری ،امتیاز احمد زرگر اسسٹنٹ پروفیسر ڈگری کالج ڈوڈہ ،اے سی آر ڈوڈہ و دیگر کئی معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔عالمی یوم کْتب بینی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد زرگر اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں جہاں انٹرنیٹ کا دور ہے سب کی توجہ کتابوں سے ہٹ کر موبائل فون اور کمپیوٹر کے طرف مرکوز ہو گئی ہے۔ایسے میں تمام طلباء کو چاہیے کہ وہ کتابوں کا مطالعہ کریں ۔فرید احمد فریدی نے عالمی یوم کْتب بینی کے موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ لائبر یری پہلے زمانے کے مقابلے لوگوں کی آمد کم ہو گئی ہے اس لئے والدین اپنے بچّوں کو لائبریری کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کریں اور اپنی تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے کْتب خانوں کا رْخ کر کے اپنے آپ کو واقف کریں۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ لائبریری کے عملے نے بھی عالم یوم کْتب بینی کے اہمیت بیان کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج انٹرنیٹ کا دور ہے جس کی وجہ لوگوں کا رجحان لائبریری کی طرف کم ہو گیا ہے اس کو نظر میں رکھتے ہوئے لائبریری کے اندر بھی اعلیٰ معیاری کتب کوشامل کر لیا گیا ہے اور بڑے بڑے امتحانات کی تیاریں کرنے کے لئے بھی معیاری مواد دستیاب ہے۔شرکاء نے چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ سے طلباء کے لئے ہفتہ میں ایک بار لائبریری کی کلاس لینے کی مانگ کی تاکہ بچّوں کا رْجحان کْتب خانوں کی طرف بڑھے اس کیلئے سب کو یک جا ہو کر کام کرنا ہو گا۔تقریب کے آخر کے پر لائبریری عملے نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے کْتب خانوں کی طرف آنے کی اپیل کی۔