ڈوڈہ// ڈگری کالج ڈوڈہ میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی کی صدارت میں این ایس ایس کا یوم تاسیس منایا گیا۔پروگرام کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں این ایس ایس کے پروگرام آفیسر کی ہدایت پر رضاکاروں نے پچاس سبز پودوں کو پانی دیاجب کہ دوسرے مرحلے میں کالج کے احاطہ میں صفائی کی گئی۔کیا گیا۔این ایس ایس رضا کاروں نے پورے کالج کے احاطہ میں موجود نالیوں، کھیل کے میدان، لیبارٹری، پھلواڑیوں اور کلاس رومز وغیرہ کی مکمل صفائی کی۔پروگرام کے آخر پر ڈاکٹر رفیقی نے پروگرام آفیسر اور رضاکاروں کو مبارک باد پیش کی۔ اْنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، کالج اور اپنے آس پاس کو صفائی کا خود بھی خاص خیال رکھیں اور دوسروں کو بھی اس کی طرف متوجہ لریں نیز سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کریں کہ خدمت خلق ہی انسانیت کا امتیاز ہے۔اْنہوں نے پروگرام آفیسر کو ہدایت کی کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد گاؤں اور دیہات میں کر کے دیہی عوام میں صفائی اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت کا احساس پیدا کیا جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر جمشید احمد، پروفیسر اجے اور ڈاکٹر سروجیت کے علاوہ کالج عملہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔