ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے مویشیوں کی سمگلنگ کو روکنے کی جاری مہم کے دوران سوموارکو پولیس پوسٹ کاستی گڑھ کی ایک پولیس پارٹی نے زیر قیاددت اے ایس آئی عبداللہ انچارج ولیس پوسٹ کاستی گڑھ اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشں ڈوڈہ انسپکٹر بشنیش کمار زیر انگرانی ڈی ایس پی ہہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ افتخار احمد اور ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت پر بھائی دھار کاستی گڑھ میں ایک ناکہ لگایا ۔ناکہ پر پولیس نے ایک مبینہ مویشی سمگلر مشتاق احمد ڈار ولد سوبلہ ڈار ساکنہ ببروٹہ تحصیل راج گڑھ ضلع رام بن کا تعاقب کرکے اسے گرفتار کرکے 09 مویشیوں کو چھُڑا لیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 155/2017درج کیا گیاہے۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔