اشتیاق ملک
ڈوڈہ //محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے عین مطابق ڈوڈہ ضلع میں اتوار کو صبح سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہوئی تاہم بعد دوپہر موسم میں بہتری آئی۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ و عسر کے مضافات میں شدید بارش شروع ہوئی جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں زیر آب ہوئیں وہیں ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ اس دوران بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی نظام کو بھی نقصان پہنچا جبکہ زرعی شعبہ و زمینداری شعبہ بھی متاثر ہوا۔ موسلا دھار بارش کے باوجود ٹریفک نظام معمول کے مطابق بحال رہا بعد دوپہر موسم میں بہتری آئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔