اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میںمسلسل دوسرے روز بھی میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش و بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔اس دوران جہاں متعدد دیہات میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے وہیں تحصیل گندوہ کے گاؤں بھرتی میں محمد اشتیاق میر ولد محمدو میر کا دو منزلہ رہائشی مکان بارشوں سے منہدم ہوا ہے۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔ادھر تحصیل گندوہ کے گاؤں بھرتی میں محمد اشتیاق میر نامی ایک مزدور کا دو منزلہ رہائشی مکان منہدم ہوا ہے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لین بھاری مالیت کا سامان تباہ ہوا ہے۔
ڈوڈہ ضلع میں بارش و برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری