اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کے گھٹ ببور سڑک پر پیش آئے موٹرسائیکل حادثہ میں ایک جوان لقمہ اجل بن گیا ہے۔ پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب گھٹ ببور سڑک پر ببور نالہ کے نزدیک موٹرسائیکل زیر نمبر حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ایک بتیس سالہ جوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت عبدالرشید ولد صادق بٹ سکنہ چیڑا ٹھاٹھری حال جیٹھلی شدید زخمی ہوا۔ اس دوران مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔دوسری جانب پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔