ڈوڈہ//ضلع عدالت ڈوڈہ میں ایڈیشنل پبلک پراسکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن ڈوڈہ نے اپنی ہڑتال میں آئندہ 27اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ بار ایسوسی ایشن کو در کنار کر کے ایک بیرونی وکیل کو ایڈیشنل پی پی کے طور پر تعینات کئے جانے کے خلاف بار ایسو سی ایشن نے 21 اکتوبر سے ہڑتال کر رکھی ہے ۔ ضلع بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ غلام حسن پاٹیگڑو نے اس موقعہ پر بتایا کہ50رکنی بار ایسو سی ایشن کو نظر انداز کر کے ایک ایسے وکیل کو ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے جو بار ایسوسی ایشن کا ممبر بھی نہیں ہے جو کہ ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس سلسلہ میں فوری طور پر تصحیح نہیں کی گئی تو بار اپنی ہڑتال کو غیر معینہ مدت کے لئے جاری رکھنے پر مجبور ہوگی۔